ریاستی وزیر کے ٹی آر 10 روزہ دورے پر امریکہ روانہ

   

مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ وفد میں اعلیٰ عہدیدار بھی شامل
حیدرآباد ۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر آج صبح عہدیداروں کے ایک وفد کے ساتھ 10 روزہ دورہ پر امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ کے ٹی آر امریکہ میں لااینجلس، سان، ڈیاگو، سانوہیوز، بوسٹن، نیویارک جیسے شہروں کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے سربراہان، سینئر نمائندوں کے وفود سے ملاقات کریں گے۔ کے ٹی آر نے اپنے 10 روزہ دورہ امریکہ میں مشہور آئی ٹی، الکٹرانکس، فوڈ پروسیسنگ، لائف سائنس اور فارما شعبوں کے کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں تلنگانہ کی آئی ٹی و صنعتی پالیسی سے واقف کراتے ہوئے یہاں دستیاب مواقعوں اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتیں اور رعایتوں پر روشنی ڈالیں گے۔ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون و مدد کرنے کا پیشکش کریں گے۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے پہلے بھی امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں بھاری سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ امید کی جارہی ہیکہ ان کا تازہ دورہ امریکہ تلنگانہ کیلئے فائدہ مند رہے گا۔ اس دورہ میں کے ٹی آر کے ساتھ پرنسپل سکریٹری آئی ٹی و صنعت جیش رنجن کے علاوہ محکمہ صنعت و آئی ٹی کے دوسرے عہدیدار بھی موجود ہیں۔ن