ریاستی وزیر کے ہاتھوں نلگنڈہ کے مختلف مقامات پر ترقیاتی پروگرامس کا سنگ بنیاد

   

نلگنڈہ۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر برائے طب، صحت اور فینانس ٹی۔ ہریش راؤ نے مریال گوڈہ اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیاوہ آج ویمولا پلی، مریال گوڑہ میں ریاستی حکومت غریب لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے طبی میدان میں اختراعی پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔ ریاستی وزیر برائے طبی، صحت اور فینانس ٹی۔ ہریش راؤ نے ریاستی وزیر بجلی جی۔ جگدیش ریڈی کے ساتھ مل کر نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ حلقہ میں کئی ترقیاتی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے ریاستی وزیر برقی کے ساتھ مل کر ویمولا پلی منڈل مستقر میں 21 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ ویمولا پلی گرام پنچایت دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں وزراء نے میریال گوڈہ مضافاتی علاقہ میں واقع میریال گوڈہ ریجنل ہسپتال میں قائم کئے گئے وقف شدہ پی ڈی ایٹریکل کیئر یونٹ کا افتتاح کیا۔ 14کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس عمارت کو 100بستروں سے بڑھا کر 200بستروں تک کر دیا جائے گا، وزیر صحت اور فینانس ٹی ہریش راؤ، ریاستی پاور ڈپارٹمنٹ کے وزیر جی جگدیش ریڈی نے این ایس پی کیمپ میں اسمبلی حلقہ میریال گوڑہ کے مختلف منڈلوں میں 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دیہی اسپتال کی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ رکن راجیہ سبھا بی۔ لنگیا یادو، میریال گوڑہ رکن اسمبلی این۔بھاسکر راؤ، دیورکنڈہ رکن اسمبلی وصدر ضلع بی۔ آر۔ ایس رویندر کمار ضلع مہتمم پولیس محترمہ اپوروا راؤ، ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز خوشبو گپتا، ویدیا ودھانا پریشد کے کمشنر ڈاکٹر رمیش کمار، ڈسٹرکٹ میڈیکل سرویس آرگنائزیشن کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ماترو، ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر وینو گوپال ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین وعہدیدار بھی شریک تھے۔