ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کو ای ڈی کی فرضی نوٹس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔24 ۔اگست (سیاست نیوز) ریاستی وزیر برائے سیول سپلائیز و پسماندہ طبقات گنگولا کملاکر ریڈی کو سائبر دھوکہ بازوں نے الجھن میں ڈالتے ہوئے انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی فرضی نوٹس جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق بعض سائبر کرائم مجرمین نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے نام سے وزیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ کہا کہ ان کے اور افراد خاندان کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں اس سلسلہ میں تحقیقات کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں دھوکہ بازوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اس معاملہ کی یکسوئی بھی کی جاسکتی ہے اور اس سلسلہ میں ای ڈی عہدیدار ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ نوٹس پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے گنگولا کملاکر ریڈی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حکام سے رابطہ قائم کیا جس میں انکشاف ہوا کہ انہیں موصول ہونے والی ای ڈی کی نوٹس فرضی ہے۔ اس اطلاع پر ای ڈی کے حیدرآباد ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سی سی ایس کی سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور دھوکہ بازوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ B