مختلف ترقیاتی پروگراموں میں شرکت اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے
نارائن پیٹ۔ ریاستی وزیر فینانس و صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ 6 جون کو نارائن پیٹ کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر ریاستی وزیر نارائن پیٹ میں ضلع ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ چلڈرنس ہاسپٹل میں ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح انجام دیں گے۔ قبل ازیں وہ نارائن پیٹ کے موضع اخلاص پور سڑ ک کا افتتاح انجام دیں گے۔ بعد ازاںانہیں تلنگانہ چوراہا تا ٹی آر ایس آفس واقع موضع سنگارم بیک ریالی کے ذریعہ جلسہ گاہ لے جایا جائے جہاں وہ ایک جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جناب وجئے ساگر ٹاؤن پریسیڈنٹ ٹی آر ایس نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر کا استقبال شایان شان انداز سے کرنے کیلئے رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر اپنے مصروف ترین دورہ نارائن پیٹ کے دوران پارٹی کارکنوں اور میڈیا دوستوں کے ساتھ دوپہر کا لنچ کریں گے۔ مسٹر وجئے ساگر نے بتایا کہ ریاستی وزیر بہت جکلد نارائن پیٹ میں میڈیکل کالج کے سنگ بنیاد کیلئے تشریف لائیں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں ، قائدین اور نارائن پیٹ کے عوام سے اپیل کی کہ وزیر موصوف کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کریں۔