ریاستی کابینہ میں ایم ایل سی عامر علی خان کو شامل کیا جائے :سابق کونسلر ملک بابا

   

آرمور:4/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سابق کونسلر آرمور میونسپل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا یہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھا جا رہا ہے کے تلنگانہ ریاستی کابینہ میں کوئی مسلم وزیر نہیں ہے۔انہوں نے راہل گاندھی اورتلنگانہ ریاستی حکومت کے وزیر اعلی ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کے عامر علی خان ایک حرکیاتی قائد ہے اور وہ ملت کا درد رکھتے ہیں اور ایم ایل سی بھی ہیں انہیں تلنگانہ ریاستی کابینہ میں شامل کریں ۔انہوں نے بتایا کے بی آر ایس کے دور حکومت میں سابق وزیراعلی کے سی آر کے دور حکومت میں کے سی آر نے محمود علی کو ایم ایل سی بنا کر تلنگانہ ریاستی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ایک مرتبہ نائب وزیراعلی اور دوسری مرتبہ وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا۔اور مسلمانوں کو ایک منفرد مقام دیا گیا لیکن تلنگانہ ریاست میں کانگریس کو اقتدار سنبھالے 15 ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔لیکن اس ریونت ریڈی کی کابینہ میں مسلمانوں کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کانگریس حکومت کے متعلق مسلم اقلیتوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اندھرا پردیش میں ہمیشہ تمام طبقات کے ساتھ ساتھ مسلم طبقہ کو بھی کابینہ میں نمائندگی دی گئی لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ریونت ریڈی کی سرکار مسلمانوں کے ساتھ سراسرنا انصافی کر رہی ہے۔