ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن میں مالی بدعنوانیوں پر فاروق عبداللہ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن عہدیداروں کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر فاروق عبداللہ مالی بدعنوانیوں اور منی لانڈرنگ معاملات پر ان سے پوچھ تاچھ کی۔ ای ڈی کے چندی گڑھ آفس میں فاروق عبداللہ کا مکمل بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سی بی آئی ایف آئی آر کی بنیاد پر فاروق عبداللہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس درج کرلیا گیا۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا کہ 2002-11 کے درمیان کنٹرول فار کرکٹ انڈیا نے جموں و کشمیر کرکٹ اسوقسی ایشن کو کرکٹ فروغ دینے کیلئے 43 کروڑ روپئے مختص کئے تھے لیکن فاروق عبداللہ اور کئی دوسرے افراد نے اس فنڈز میں خردبرد کرنے کے ذمہ دار قرار دیئے گئے۔ سی بی آئی نے عبداللہ کے علاوہ جے کے سی اے جنرل سکریٹری محمد سلیم خان اخزانچی احسان احمد مرزا اور ایک بینک ایگزیکٹیو شبیر احمد، میمور کے خلاف رنبیر پانل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔