بھونیشور: اوڈیشہ حکومت نے اتوار کو کوڈ۔19 کی ہولناکی کے پیش نظر ریاست میں 14 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جو 5 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا کی مہلک دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے لیا ہے ۔ ریاست میں 5 مئی سے 19 مئی تک لاک ڈاؤن ہوگا۔ اس دوران ضروری خدمات کے علاوہ دیگر سبھی سروسز بند رہیں گی۔ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس عالمی وبا کی وجہ سے اموات میں اضافے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ اسپتالوں کو بستر ، وینٹیلیٹر ، دوائی اور آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔