حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست میں کل 9 ڈسمبر سے انجینئرنگ سال اول کلاسیس کا آغاز ہوگا!۔ جواہر لعل نہرو و ٹکنالوجیکل یونیورسٹی نے کلاسس کے آغاز کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ یہ کلاسیس فزیکل حاضری کی بنیاد پر ہوں گی۔ جے این ٹی یو سے ملحقہ انجینئرنگ کالجس میں سال اول کی تعلیم اور پہلے سمسٹر کے لئے یونیورسٹی سے شیڈول کی اجرائی عمل میں آئی ۔ سال اول کلاسیس آئندہ سال 18 اکتوبر تک رہیں گی۔ یونیورسٹی رجسٹرار منظور حسین نے احکامات جاری کردیئے۔ احکامات کے مطابق قبل ازیں جاریہ ماہ کی 9 تاریخ سے 18 تک انڈیکشن پروگرام جاری رہے گا۔ پہلے سمسٹر کے تحت (1-1) کلاسیس جاریہ ماہ کی 20 تاریخ سے فروری 12 تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 19-14 تاریخوں میں مڈٹرم امتحان منعقد کئے جائیں گے۔ فروری 21 تا 23 اپریل تک دوسرے مرحلہ کے کلاسیس رہیں گے اور اس ماہ 30-25 تواریخ میں، دوسرے مڈٹرم امتحانات مقرر کئے گئے ہیں جبکہ 20 مئی تا 7 مئی تک پریکٹیکلس منعقد کئے جائیں گے۔ 9 تا 21 مئی سمسٹرس کے اختتام کے امتحانات، دوسرے سمسٹر (1-2) کے پہلے مرحلہ کی کلاسیس 23 مئی سے 16 جولائی تک جاری رہیں گی۔ 18 تا 23 مئی تک پہلے مڈٹرم امتحانات ہوں گے۔ 26 جولائی سے 17 ستمبر تک دوسرے مرحلہ کے کلاسیس اور 19 تا 24 جولائی دوسرے مڈٹرم امتحانات 26 ستمبر تا یکم اکتوبر تک پریکٹیکلس 3 تا 18 ستمبر تک سمسٹر امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ ع