حیدرآباد 19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے کچھ حصوں میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم درج ہونے کا امکان ہے ۔ خاص طور پر عادل آباد ‘ آصف آباد ‘ میدک ‘ رنگا ریڈی ‘ سنگا ریڈی اور وقار آباد میں درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے ۔ حیدرآباد کے بھی کچھ حصوں میں سردی کی لہر ہوسکتی ہے اور رنگا ریڈی کے کچھ مقامات پر درجہ حرارت 5 تا 10 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ نے کہا کہ اتوار اور پیر کو بھی آصف آباد ‘ میدک ‘ رنگا ریڈی ‘ سنگا ریڈی اور وقار آباد میں شدت کتی سردی کی پیش قیاسی کی گئی تھی ۔ ان اضلاع میں آئندہ جمعرات تک شدید سردی کی لہر کا امکان ہے ۔ اس دوران درجہ حرارت 11 تا 15 ڈگری سلسئیس ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔ شہر کے کچھ علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہوسکتی ہے ۔ منچریال ‘ نظام آباد ور نرمل میں بھی شدید سردی کی لہر کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 16 ڈسمبر جمعرات کو عادل آباد کے تریانی کے مقام پر درجہ حرارت 9 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔