حیدرآباد۔16۔جون(سیاست نیوز) بیشتر تلنگانہ اضلاع میں شدید گرمی و گرم ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات سے درجہ حرارت میں اضافہ کی توثیق نہیں کی جا رہی ہے لیکن گرمی میں اضافہ سے امراض کا شکار افراد دواخانوں سے رجوع ہونے لگے ہیں۔خانگی ماہرین موسمیات کی تفصیلات کے مطابق اضلاع بھدادری کتہ گوڑم‘ جگتیال‘ ہنمکنڈہ ‘ جنگاؤں ‘ جئے شنکر بھوپل پلی‘ کھمم‘ کمرم بھیم ‘ محبوب آباد‘ منچریال ‘ ملوگو‘ سدی پیٹ‘ پداپلی ‘ نرمل ‘ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ ‘ ورنگل ‘ یدادری بھونگیری کے بیشتر علاقوں میں گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب شہریوں کومختلف مسائل و امراض کا سامنا ہے۔ 20اضلاع میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ رہا جبکہ 5مقامات پر 45 ڈگری سے زیادہ رہا ۔ حیدرآباد اور میڑچل ۔ ملکاجگری میں درجہ حرارت 40ڈگری سے زیادہ رہا ۔ نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 38 تا 40ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا لیکن اس کے باوجود دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر کے دوران گرم ہواؤں کے سبب ٹریفک کم ریکارڈ کی گئی ۔م