ریاست کو منشیات سے پاک بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ رکن اسمبلی ماجد حسین
حیدرآباد۔30جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں کے علاوہ تلنگانہ میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے اقدامات ضروری ہیں۔ رکن اسمبلی نامپلی محمد ماجد حسین نے آج اسمبلی میں مطالبات زر پر مباحث میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سے ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کی مہم چلائی جا رہی ہے وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اگر حکومت سے کھیل کود کو فروغ دینے اقدامات کئے جاتے ہیں تو منشیات پر قابو پانے میں مدد مل ہوسکتی ہے۔ جناب ماجد حسین نے دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر انڈور اسٹیڈیم کی تعمیرات کو مکمل کرنے اور انہیں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے مخصوص کرنے پر زور دیا اور قلب شہر مغلپورہ میں اسپورٹس کامپلکس میں تہواروں میں پولیس اہلکاروں کی رہائش کے انتظامات پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ان اسپورٹس کامپلکس کو کھیل کود کیلئے مخصوص قرار دینا چاہئے ۔ انہوں نے کاٹے دن میں زیر تعمیر اسپورٹس کامپلکس ‘ ریڈ ہلز اسپورٹس کامپلکس کے منصوبہ و ہاشم گراؤنڈ میں انڈور اسٹیڈیم کی تجویز پیش کی ۔جناب ماجد حسین نے دونو ںشہرو ں میں جن شہریوں کو ڈبل بیڈروم فلیٹ اسکیم کے استفادہ کنندگان قرار دیاگیا انہیں فلیٹ حوالہ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے لعل بہادر اسٹیڈیم کو فروغ دینے و انڈور اسٹیڈیم کو بہتر بنانے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے لعل بہادر اسٹیڈیم کو جو کہ بھی عالمی سطح کے کھیلوں کا مرکز ہوا کرتا تھا اسے فروغ دینے اقدامات کرنا چاہئے ۔ ماجد حسین نے حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن کے ذریعہ شہر کے نواحی علاقہ میں ایک اور اسٹیڈیم کی تعمیر اور نوجوانوں کی تربیت پر زور دیا اور کہا کہ ایچ سی اے عام طور پر آپسی اختلافات کے سبب سرخیوں میں رہتا ہے ۔انہو ںنے حلقہ نامپلی کے بوجہ گٹہ میں حسب وعدہ ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی تعمیر پر زور دیا ۔ 3
اس کے علاوہ نہرو زوالوجیکل پارک کی ترقی کے سلسلہ میں متعلقہ وزیر کا دورہ رکھنے کی خواہش کی ۔3