طوفان موچا کے اثرات سے ہلکی سے تیز بارش کا بھی امکان
حیدرآباد12مئی (سیاست نیوز) طوفان موچا کے شدت اختیار کرنے کے اثرات تلنگانہ پر مرتب ہونے کا خدشہ ہے اور تلنگانہ بھر میں گرم ہواؤں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں ہلکی اور تیز بارشوں کے علاوہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ خانگی ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ ریاست میں درجہ حرارت میں اضافہ کے امکانات کے دوران ’طوفان موچا‘ کے شدت اختیار کرنے کے بعد موسم میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے لیکن دھوپ کی تمازت میں کمی نہیں آئی ہے۔محکمہ کے مطابق تلنگانہ بالخصوص مشرقی اضلاع میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45ڈگری سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے جبکہ شہرمیں درجہ حرارت 43ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ طوفان کے سبب تیز ہوائیں بھی درجہ حرارت میں اضافہ کے سبب گرم ہوں گی اور ان گرم ہواؤں سے تحفظ کے اقدامات کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے ۔م