ریاست بھر میں گرمی کی شدت میں خطرناک اضافہ

,

   

بعض اضلاع میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہونچ گیا ۔ عوام کو احتیاط کا مشورہ

حیدرآباد۔14۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ریاست کے مشرقی اضلاع میں درجہ حرارت 46ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا جبکہ شہر حیدرآباد کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری کو تجاوز کرگیا۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج گرمی کی شدت اور گرم ہواؤں کے سبب سڑکوں پر ٹریفک نہیں دیکھی گئی اور نہ تفریحی مقامات پر اژدہام دیکھا گیا ۔ خلیج بنگال میں طوفان موچا کے سبب پیدا ہونے والی ہوائیں اور درجہ حرارت میں اضافہ کے سبب شہر کے علاوہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی لہر ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کو دیکھتے ہوئے ریاست کے اضلاع جگتیال‘ کریم نگر‘ منچریال ‘ جئے شنکر بھوپل پلی‘ عادل آباد‘ نرمل ‘ ملوگو‘ کمرم بھیم ‘نلگنڈہ ‘ محبوب آباد‘ ورنگل‘ کتہ گوڑم‘ کے علاوہ بعض دیگر علاقوں کیلئے عنبر الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کو یقینی بنائیں اور ممکنہ حد تک زیادہ پانی کا استعمال کرتے رہیں تاکہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے سبب ہونے والی بیماریوں اور لو لگنے کے واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔ شہر حیدرآباد میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ڈاکٹرس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید دھوپ کے اوقات میں گھروں سے نکلنے سے گریز کریں کیونکہ راست دھوپ کے سبب لو لگنے کے خدشات میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔محکمہ موسمیات اور ماہرین کے مطابق آئندہ 5یوم کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے اور کہا جار ہاہے اضلاع میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔دونوں شہروں حیدرآباد سکندرآباد کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے تجاوز کرجانے کے سبب کئی سڑکیں سنسان رہیں۔شہر کی اہم اور مصروف سڑکوںپر بھی ٹریفک کی آمد و رفت بہت کم دیکھی گئی ۔ م