ریاست بھر میں 20 اور 21 ستمبر کو شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد17 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں آئندہ دو یوم کے بعد 20 اور 21 ستمبر کو موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات سے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ میں کہاگیا کہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں 20 اور21 ستمبر کو گھن ‘ گرج اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔محکمہ کی پیش قیاسی میں کہاگیا کہ آئندہ دویوم کے دوران موسم گرم رہے گا اور رطوبت میں اضافہ کے نتیجہ میں شہر کے بیشتر علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہونے لگا ہے اور شہر میں آج بھی گرمی کی شدت اور دھوپ کی تمازت میں اضافہ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں شہروں میں گذشتہ دو یوم سے گرمی میں اضافہ ہو رہاہے اور آئندہ دو یوم اسی طرح کا موسم رہنے کے امکان ہیں لیکن 20 ستمبر کے بعد موسم میں والی تبدیلی کے پیش نظر محکمہ سے زرد الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کو تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔خانگی ماہرین کے مطابق ستمبر کے آخری دنوں میں دونوں شہروں کے علاوہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیش قیاسی کی جاچکی ہے۔3