حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں ماوسٹ سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے ؟ ضلع محبوب آباد کے کتہ گوڑہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو ماوسٹ ایکشن ٹیم کارکن بتایا گیا ہے ۔ جو اس علاقہ میں ماوسٹ تقاریب کے سلسلہ میں سرگرم تھا ۔ ذرائع کے مطابق کتہ گوڑہ منڈل کے مضافات میں ایک شخص مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا ۔ جس کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کی تاہم پولیس اس بات سے انکار کر رہیہے اور کسی بھی شخص کی گرفتاری کی تاحال پولیس نے تصدیق نہیں کیجو سمجھا جارہا ہے کہ ماویسٹ ایکشن ٹیم کمیٹی کا رکن ہے ۔ گذشتہ دنوں کندگڈیم میں ماوسٹوں کے پوسٹرس اور سرگرمیوں کے ثبوت منظر عام پر آئے تھے ۔