ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 41 نئے مثبت واقعات ریکارڈ کیے گئے

   

حیدرآباد: پیر کو تلنگانہ میں مزید اکتالیس کوویڈ 19 کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1،592 ہوگئی ہے۔ 

ریاست تلنگانہ کے محکمہ صحت نے ایک ریلیز میں کہا ، “ان معاملات میں 1002 صحت مند ہو چکے ہیں، 556 لوگ زیر علاج ہیں اور 34 اموات ہو چکی ہیں۔ 

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے پیر کو بتایا کہ بھارت میں کویڈ-19 کے کل معاملات بڑھ کر 96،169 یو گئے ہیں جبکہ 36،824 افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ 

اس وقت ملک میں کوویڈ 19 کے 56،316 مریضوں کا علاج چل رہا ہے، ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3،029 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔