1200 شہدا تلنگانہ کے حقیقی جہد کار: حنیف احمد
محبوب نگر /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج تلنگانہ بھر میں علحدہ تلنگانہ کی یوم تاسیس بڑے دھوم سے منائی جارہی ہے ۔ لیکن ہم سب کو علحدہ تلنگانہ خواب کی تعبیر دینے والی محترمہ سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا ا ظہار علحدہ تلنگانہ کے ممتاز جہد کار و سینئیر کانگریسی قائد حنیف احمد نے کہا کہ قیام کا سہرا کسی فرد واحد کے سر نہیں باندھا جاسکتا بلکہ ان بارہ سو سہدا کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا ۔ انہوں نے بی آر ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ یہ پارٹی تلنگانہ کے قیام کے بعد اقتدار میں آئی ۔ لیکن سماج کے مختلف طبقات اور عوامی امنگوں کو پورا کرنے کا سہرا سونیا گاندھی کو جاتا ہے جو تاریخ میں محفوظ ہوچکا ہے ۔ گذشتہ انتخابات کے بعد کانگریس بھی تمام طبقات کی مساوی ترقی کے ساتھ کام کر رہی ہے اقتدار سے محروم کلواکنٹلہ خاندان نئے ڈرامے دکھارہاہے ۔ کے ٹی آر اور کویتا پارٹی ہر غلبہ کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ شراب اسکل میں کرؤڑوں کا غبن سر پر لئے وہ عوام کو کیا چہرہ دکھائیں گی ۔ کے ٹی آر پر عوام کبھی بھروسہ نہیں کر رہے ہیں۔ کے سی آر خاندان تنازعات کی وجہ سے بستر پر پڑچکا ہے ۔ کے سی آر پر اعتماد رکھنے والے ہریش راؤ کا سیاسی مستقبل اندیشوں کا شکار ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی ارن ے تحریک کے دوران اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد تلنگانہ کارکنوں کی توہین کرتے رہے بھاری رقومات کے عوض اسمبلی اور پارلیمنٹ کی نشستیں فروخت کی گئیں۔ جبکہ حقیقی محنت کرنے والوں کو محروم کردیا گیا ۔ کے سی آر نے آندھرائیوں کو جو مخالف تلنگانہ تھے مضبوط کیا ۔ ایم ایل اے اور وزیر بنایا ۔ سری کانتا چاری جیسے خاندانوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا۔ جنہوں نے تلنگانہ کیلئے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔