ریاست میںکورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

   

ایک دن میں 30 نئے مریضوں کا اضافہ ۔ 12 ڈسچارچ
حیدرآباد 6 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ آج ایک دن میں کورونا کے 30 پازیٹیو کیس منظر عام پر آئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 12 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارچ کردئے گئے ہیں۔ آج ایک بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔ گاندھی ہاسپٹل میں 308 مریض زیر علاج ہیں تاحال 45 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نگرانی کے عمل کو بھی حکومت کی جانب سے سخت کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں آنے والوں کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ حکومت ی جانب سے اس وائرس کے مزید پھیلاو سے روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت کے اعداد و شمار کے بموجب ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد کے معاملے میں حیدرآباد سر فہرست ہے اور یہاں 133 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔ ورنگل اربن میں 23 اور نظام آباد میں 26 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج وزیر صحت و اسپیشل چیف سکریٹری ہیلت کے ساتھ صورتحال کا اجلاس میں جائزہ لیا ہے ۔