ریاست میں آئندہ تین دن بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ موسمیات نے ریاست میں آئندہ تین دن تک بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے چند اضلاع کے لیے ایلو اور چند اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے اور چند اضلاع میں موسلا دھار بارش ہونے کے امکانات کا بھی اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ سے اتوار کی صبح تک اضلاع عادل آباد ، کمرم بھیم ، آصف آباد ، منچریال ، نرمل ، نظام آباد ، جگتیال ، راجنا سرسلہ ، کریم نگر ، پداپلی ، جئے شنکر ، بھوپال پلی ، ملگ ، سدی پیٹ ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ، میڑچل ، ملکاجگیری ، کاماریڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ اتوار سے پیر تک اضلاع عادل آباد ، کمرم بھیم ، منچریال ، نرمل ، نظام آباد ، جگتیال ، راجنا سرسلہ ، کریم نگر ، پداپلی ، جئے شنکر ، ملگ ، کتہ گوڑم ، کھمم ، محبوب آباد ، ورنگل ، ہنمکنڈہ ، جنگاؤں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہوگی ۔ پیر سے منگل تک چند اضلاع میں زیادہ سے زیادہ بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔ متحدہ اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، راجنا سرسلہ ، جگتیال ، سدی پیٹ کے چند مقامات پر بہت تیز اور زیادہ بارش ہوگی ۔ ن