چند اضلاع کیلئے ایلو اور چند اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری ، گرج و چمک کا بھی امکان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 دن تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ساتھ ہی اتوار 21 ستمبر کو بیشتر اضلاع میں موسلا دھاربارش کے امکانات کا اظہار کرکے چند اضلاع کیلئے ایلو اور آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ اضلاع جنگاؤں ، کمرم بھیم ، آصف آباد ، منچریال ، نلگنڈہ ، رنگاریڈی ، یادادری بھونگیر میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کرکے آرینج الرٹ جاری کیا ہے 41 تا 61 کلومیٹر رفتار سے ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کے امکانات بھی ظاہر کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اضلاع عادل آباد ، حیدرآباد ، جئے شنکر بھوپال پلی ، جگتیال ، میڑچل ملکاجگیری ، محبوب نگر ، کرنول ، نرمل ، نظام آباد ، پدا پلی ، سنگاریڈی ، سوریہ پیٹ ، وقار آباد میں بھی تیز اور موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کرکے ایلو الرٹ جاری کیا ۔ محکمہ نے متعلقہ اضلاع کی سرکاری مشنری اور عہدیداروں کو احتیاطی اقدامات کا مشورہ دیا ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ شہر میں کچھ عجیب صورتحال ہے ۔ صبح سے شام تک تیز دھوپ اور شام ہوتے ہی تیز بارش ہورہی ہے ۔ محکمہ کے اندازے کے مطابق اس مہینے میں معمول سے 109 فیصد زیادہ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ آئندہ دس دنوں تک ایسی بارش ناگزیر ہیں جس سے سیلاب کا بھی خطرہ پیدا ہوسکتا ہے ۔۔ 2