6.61 لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ ایک منٹ کی تاخیر پر بھی امتحانی مراکز میں داخلہ نہیں ملیگا
حیدرآباد ۔ 27 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ نے 28 اگست اتوار کو ہونے والے کانسٹیبل تحریری امتحان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر 91 امتحانی سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ صبح 10 بجے سے امتحان کا آغاز ہوگا۔ ایک منٹ کی تاخیر پر بھی امیدواروں کو امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مہندی اور ٹاٹو نہ لگائیں۔ ریاست میں کانسٹیبل تحریری ٹسٹ میں جملہ 6.61 سے زائد امیدوار حصہ لیں گے۔ شہر میں طلباء کی اکثریت ہے۔ پولیس سے بڑے پیمانے پر سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ امتحان کے انعقاد کے بعد جوابی بیاضات کو خصوصی سیکوریٹی انتظامات میں جے این ٹی یو کے اسٹرانگ روم میں منتقل کیا جائے گا۔ جوائنٹ کمشنر پولیس ایم رمیش نے تمام تیاریوں کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ ایک گھنٹہ قبل صبح 9 بجے اپنے امتحانی مراکز پہنچ جائیں ۔ ٹھیک 10 بجے امتحانی مراکز کے گیٹس بند کردیئے جائیں گے۔ ایک منٹ تاخیر سے پہنچنے پر بھی امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امیدوار اپنے ساتھ سیل فونس، بیاگس، اسمارٹ واچس، کیالکولیٹرس سمیت کوئی الکٹرانک اشیاء نہ رکھیں۔ بائیومیٹرک سے امیدواروں کی حاضری ریکارڈ کی جائے گی۔ بورڈ کی ہدایت کے مطابق ہال ٹکٹ پر پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں کریں۔ ن