آر ٹی سی ملازم کریم خان کی موت پر اظہار تعزیت، ضلع صدر تلگودیشم اے جوجی ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/6 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں امن و امان کو خطرہ لاحق ہوجانے کے دن آچکے ہیں اس لئے اس طرح کی بدترین صورتحال کے بگڑ جانے سے قبل ہی مرکز کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار تلگودیشم صدر ضلع کریم نگر اے جوجی ریڈی نے کیا۔ کریم نگر میں تلگودیشم پارٹی ضلع دفتر میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی نمائندہ ایم پی پر حملہ ہوجانے پر بھی حکومت کی خاموشی اس سے بدترین صورتحال اور کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ پور میٹ میں تحصیلدار پر حملہ اور زندہ جلادیا جانا انسانیت کا خون ہے اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہونے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر کا آخری موقع دیئے جانے کا انتباہ دینا اور آر ٹی سی 2 ڈپو میکانک کریم خان کا آج صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے فوت ہوجانا انتہائی دکھ بھرا اور افسوسناک واقعہ ہے۔ کے سی آر تلنگانہ تحریک کے دوران وعدہ کرنے والے آج حکمراں بن جانے کے بعد آر ٹی سی کو یکسر نظرانداز کردیا اور دوسری جانب آر ٹی سی ملازمین اپنے مطالبات کی یکسوئی تک ہڑتال ختم کرنے پر راضی نہیں ہیں۔ آر ٹی سی کے اثاثہ جات پر قبضہ کی کے سی آر کی سازش ناکام ہوگئی اور جوجی ریڈی نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین متحد رہنے اور مطالبات تک ہڑتال کو جاری رکھنے ہم تیار ہیں، ساتھ ہی خودکشی نہ کریں حوصلہ سے کام لیا جائے ، موت مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریم خاں کے گھر جاکر افراد خاندان کو پرسہ و تعزیت پیش کی گئی۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل کی بھی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔