7 گورنمنٹ کالجس میں مختص ، آل انڈیا کوٹہ میں 230 نشستیں ، ہیلت یونیورسٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں طبی تعلیمی سال 2021-22 کے لیے معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے طلبہ کے لیے ( ای ڈبلیو ایس ) کوٹہ کے تحت 203 ایم بی بی ایس نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ ان میں گاندھی اور کاکتیہ میڈیکل کالجس میں 50 نشستیں عادل آباد رمس ، نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 20 محبوب نگر اور سدی پیٹ میڈیکل کالجس میں 25 اور ای ایس آئی میڈیکل کالج میں 13 نشستیں منظور کی گئی ہیں ۔ کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے بتایا کہ ان میں 102 نشستیں EWS کوٹہ کے اہل امیدواروں کو ہی الاٹ کی جائیں گی ۔ ماباقی 101 نشستوں میں 30 ایس سی ، 59 بی سی اور 12 ایس ٹی طلبہ کو آلاٹ کی جائیں گی ۔ کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے بتایا کہ قواعد کے مطابق ای ڈبلیو ایس کوٹہ کی تمام نشستیں بھرتی کی جائیں گی ۔ ریاست کے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 1285 نشستیں کنوینر کوٹہ میں بھرتی ہونے کے بعد ان میں 15 فیصد یعنی 230 نشستیں آل انڈیا کوٹہ میں دی جائیں گی ۔ ان میں گاندھی ، کاکتیہ میڈیکل کالجس میں 30 ، عثمانیہ میں 37 ، رمس عادل آباد ، نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج ، ای ایس آئی کالج میں 15 ، محبوب نگر ، سدی پیٹ ، نلگنڈہ ، سوریہ پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 22 نشستیں مختص کی گئی ۔ آل انڈیا کونسلنگ کے موقع پر یہ ایم بی بی ایس نشستیں بھرتی کی جائیں گی ۔ اس کے لیے ملک بھر کے طلبہ دوڑ میں شامل رہتے ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں ان نشستوں کی بھرتی ہوگی ۔ اس کے باوجود باقی رہ جانے والی نشستوں کو ریاست کی کونسلنگ میں بھرتی ہوں گی ۔ تین دن قبل نیٹ کے نتائج جاری کئے گئے ہیں ۔ تاہم ریاستوں کے رینکس ہنوز جاری نہیں ہوئے ۔ بہت جلد نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کی جانب سے ریاستوں کے کوالیفائی ہونے والے طلبہ کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے بعد ہی ریاستی سطح کے رینکس جاری ہوں گے ۔۔ ن
