حیدرآباد۔ ریاست میں آئندہ دو دن کے دوران بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوب مغربی اترپردیش میں ڈپریشن کی صورتحال تھی جو چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ تک پھیل گئی ہے ۔ ریاست میں تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے اور امکان ہے کہ کچھ اضلاع میںہلکی سے شدید بارش بھی ہوسکتی ہے ۔