حیدرآباد 28 جون ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت بلدیات کے انتخابات کے انعقاد کیلئے سنجیدہ دکھائی دیتی ہے جو آئندہ ماہ جولائی میں منعقد ہوسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے جو انتخابی عمل کا حصہ ہیں ان سے حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تیاریوں کو تیز کردیں۔ ریاست کی کئی بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس میں ماہ جولائی میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت نے بلدیات کے انتخابات کروانے متعلقہ قوانین میں درکار ترامیم کی ہیں۔ ان قوانین کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے ایک آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ آرڈیننس کی اجرائی کے بعد انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں میںتیزی پیدا ہوگئی ہے ۔ حکومت دیگر تیاریوں کو بھی تیز تر کرنے کے سلسلہ میں فوری اقدامات کر رہی ہے ۔