ریاست میں تعلیمی انقلاب لانے کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

جڑچرلہ میں آج چیف منسٹر کے ہاتھوں ٹریپل آئی ٹی کا سنگ بنیاد، انتظامات کا جائزہ
جڑچرلہ ۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے ایم وی ایس کالج میں کل ہفتہ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے جلسہ عام کے سلسلے میں آج تلنگانہ کے اسپورٹس منسٹر واکٹی سری ہری، محبوب نگر کے رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی، دیورکدرہ رکن اسمبلی مدھو سدن ریڈی کے علاوہ صدر ضلع کانگریس سنجیو مدیراج نے آج جڑچرلہ کے قریب میں واقع قومی شاہراہ سے متصل ٹریپل آئی ٹی (III IT) ملے بوئن میں جائزہ لیا۔ اس موقع پر جڑچرلہ کے رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی ضلع کلکٹر وجیندر ابوئی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر پریس میٹ سے وی سری ہری نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست میں تعلیمی انقلاب پیدا کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور ریاست کو ملک میں منفرد شناخت بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹریپل آئی ٹی کی عالیشان عمارتوں کے لئے حکومت کی جانب سے 400 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے تعمیرات کا کام عنقریب شروع ہوگا۔ ملے بوئن پلی قومی شاہراہ پر چیف منسٹر اس مقام سے قریب ہیلی پیاڈ پر بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچ کر ملے بوئن پلی کے گروکل اسکول میں ایک پروگرام کے بعد وہ ٹریپل آئی ٹی کے مقام پہنچ کر اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پروگرام کے ساتھ ہی کاروں کے قافلے کے ساتھ ایم وی ایس ڈگری کالج کرسٹین پلی پہنچ کر ایک بڑے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ جڑچرلہ کے رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی نے اس پریس میٹ کے بعد بتایا کہ ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی پر کچھ لوگ الزام تراشی کرتے ہوئے انہیں بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ کومٹ ریڈی ایک ایماندار اور فرض شناس سیاسی قائد ہیں ان پر الزامات غلط پروپگنڈہ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔