نلگنڈہ میں یوم تعلیم تقریب ، صدرنشین بلدیہ و دیگر کا خطاب
نلگنڈہ ۔12 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے کئی ایک اقدامات کررہی ہے اقلیتی اقامتی اسکول کو مجلس بلدیہ کی جانب سے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیگی ، اس بات کا تیقن صدر نشین بلدیہ بی۔سرینواس ریڈی نے یوم اقلیتی بہبود و یوم تعلیم تقریب کا نکریکل جونیئر کالج اور نلگنڈہ اقلیتی اقامتی اسکول کی جانب سے مشترکہ انعقاد عمل میں لایا گیاکو مخاطب کرتے ہوئے دیا۔ اس تقریب میں قومی رُکن میوا چاند پاشانے دسویں جماعت میں امتیازی کامیاب ہونے والی طالبات کو ضلع اقلیتی بہبود آفیسر وجیندر ریڈی ، پرنسپل نکریکل اسماء شاہین ، پرنسپل شاہین شیخ ، نائب صدر نشین رمیش ، سابقہ فلور لیڈر احمد کلیم ، محمد حفیظ خان ، بابا ضیاء الدین ، صدر مجلس محمد رضی الدین ، محمد جعفر ، محمد عزیز الدین ، بشیر ڈاکٹر خان و دیگر نے مخاطب کیا اور مسائل کو اجاگر کیا ۔ طالبات نے تہذیبی پروگرام پیش کیا۔ مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کو نلگنڈہ ضلع ہیڈکوارٹر کے ایس ایل بی سی میں تلنگانہ اقلیتی رہائشی لڑکوں کے اسکول میں ’’اقلیتی بہبود یوم تعلیم ‘‘کا اہتمام کیا۔ جسمیں بطور مہمان خصوصی آر ڈی او اشوک ریڈی کانگریس قائد عزیز الدین بشیر محمد جعفر نے شرکت کی اورمخاطب کیا۔ مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر پھول چڑھاکر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج نلگنڈ ہ میں’’یوم اقلیتی بہبود‘‘ منایا گیا جس سے مفتی سید صدیق نے بطور مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے مولانا آزاد کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ سابق فلور لیڈر احمد کلیم ماہر تعلیم محمد جعفر و دیگر نے پروگرام کو مخاطب کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل کالج محمد منیر الدین و لکچرار اور دیگر افراد موجود تھے۔