ریاست میں جاریہ ہفتے بارش کا امکان

   

حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست میں جاریہ ہفتہ مانسون کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ 9اکٹوبر کے بعد سے خشک موسم شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہا گیا کہ جاریہ ہفتہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی جائے گی اور اس کے بعد بارشوں کا سلسلہ مکمل بند ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات اور خانگی ماہرین کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے شمالی اضلاع و جنوبی اضلاع میں جاریہ ہفتہ ملا جلا موسم رہے گا اور ہلکی اور تیز بارش کے علاوہ مطلع ابرآلود رہے گا۔ماہرین کے مطابق ریاست بالخصوص دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں مانسون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتہ مکمل خشک موسم شروع ہوجائیگا۔دونوں شہروں میں گذشتہ دو یوم سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 28تا30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جار ہاہے لیکن رطوبت میں اضافہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے جو آئندہ ایک ہفتہ جاری رہیگا۔