ریاست میں جیلوں کی آڈٹ

   

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ محکمہ جیل ریاست کی تمام جیلوں میں ایک جامع سکیوریٹی آڈٹ کررہا ہے جس میں مرکزی جیلوں، ضلعی جیلوں، خواتین کی خصوصی جیل، خصوصی ذیلی جیلوں اور سب جیلوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اہلکاروں نے بہترین طریقوں کی پابندی کو یقینی بنانے اور مجموعی سکیورٹی کو بڑھانے کے لئے سہولت کا دورہ کررہے ہیں۔ آڈٹ میں تمام اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسکانرس کی فعالیت، تلاشی کے طریقہ کار، وزیٹر کی شناخت کی تصدیق، اندراج کا ریکارڈ، سی سی ٹی وی کوریج، ریکارڈنگ پروٹوکول اور مواصلاتی آلات کا استعمال، دیواروں کا معائنہ، لائیو واٹر سسٹم، واچ ٹاور کے حالات، حفاظتی آلات کی دیکھ بھال کی نگرانی کا جائزہ لیا گیا۔ اس آڈٹ کا مقصد جیلوں کے مجموعی حفاظتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے اور خدمات کے معیار میں اضافہ کرنا ہے۔ نظم و ضبط اور قیدیوں کی بہبود دونوں کو ترجیح دینا ہے۔ (ش)