ریاست میں خانگی ہیلت ورکرس کی ٹیکہ اندازی کا آغاز

   


حیدرآباد۔ محکمہ صحت کی جانب سے تلنگانہ بھر میں آج پیر سے خانگی ہیلت ورکرس کیلئے کورونا ٹیکہ اندازی کا آغاز کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ سرکاری ٹیکہ اندازی مراکز پر بھی ٹیکوں کے خاطر خواہ ذخیرہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پہلے مرحلہ میں ٹیکہ نہ لینے والے سرکاری ہیلت ورکرس کو ٹیکہ اندازی میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے پائے ۔ خانگی دواخانوں میں ٹیکہ اندازی کیلئے مقامی ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کی جانب سے عملہ فراہم کیا گیا تھا ۔ ایسے دواخانوں اور نرسنگ ہومس میں یہ ٹیکہ اندازی کی گئی جہاں جملہ ہیلت کیر ورکرس کی تعداد 50 سے کم ہے ۔