حیدرآباد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ خاتون عہدیداروں نے سماج میں خواتین کو درپیش مختلف مسائل کی وضاحت کی اور ان کی یکسوئی کیلئے ضروری کارروائی کی تجویز پیش کی۔ خاتون عہدیداروں نے گھروں، دفاتر، سفر اور دیگر مقامات پر خواتین کے تحفظ کے اقدامات کے سلسلہ میں بعض سب کمیٹیوں کی تشکیل کی سفارش کی ہے۔ چیف سکریٹری نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سب کمیٹیوں کے بارے میں تجاویز پیش کرنے کی خواہش کی۔ اجلاس میں سکریٹری برائے چیف منسٹر سمیتا سبھروال، سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ یوگیتا رانا، سکریٹری قبائیلی بہبود کرسٹینا چونگٹو، کمشنر فیملی ویلفیر شریمتی کرونا، سکریٹری بہبودی خواتین و اطفال شریمتی دیویا، او ایس ڈی برائے چیف منسٹر شریمتی پرینکا ورگیزاور ڈپٹی کمشنر پولیس سومتی نے شرکت کی۔