ریاست میں درجہ حرارات میں اضافہ کا امکان

   

حیدرآباد 10 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میںاضافہ ہوسکتا ہے اور گرمی کی شدت بھی بڑھے گی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جاریہ ماہ کے اختتام تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ اپریل کے آغاز تک 40 ڈگری تک پہونچ جائے گا ۔ ریاست کے کئی اضلاع میں ابھی سے درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہونچ رہا ہے ۔ گرمی کی یہ لہر مئی تک برقرار رہے گی اور مئی میں اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جب درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہونچ سکتا ہے ۔