حیدرآباد : ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں ہورہے اضافہ کے ساتھ موسم گرما شدید ہوتا جارہا ہے۔ چہارشنبہ کو بھدرادری۔ کتہ گوڑم، کاماریڈی، عادل آباد اور نرمل میں درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ لکشمی دیوی پلی اور مماکنو میں درجہ حرارت بالترتیب 39.3 اور 39.1 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں کئی مقامات جیسے خیریت آباد، بی ایچ ای ایل، ترملگیری، راجندر نگر اور آصف نگر میں 37 ڈگری سلسیس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔