حیدرآباد۔ ریاست بھر میں چہارشنبہ کو زائد از 21000 لینڈ ریگولرائزیشن اسکیم (ایل آر ایس ) درخواستیں داخل کی گئیں جن سے حکومت کو رجسٹریشن فیس کے طور پر 2.14 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ21041 درخواستوں کے منجملہ 9261 میونسپالٹیز کی جانب سے داخل کی گئیں۔6641 پنچایتوں اور 5139 میونسپل کارپوریشنس کی جانب سے داخل کی گئیں۔