ٹریننگ مراکز کیلئے انڈور فیکلٹی ارکان کی بھی ضرورت
حیدرآباد 9 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاست میں اسٹائیپنڈری کیڈٹ ٹرینی سب انسپکٹر آف پولیس کی 1236 جائیدادوں پر اور اسٹائیپنڈری کیڈٹ ٹرینی پولیس کانسٹیبلس کی 16,282 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ مذکورہ بالا سب انسپکٹران اور کانسٹیبلس کو ٹریننگ دینے کیلئے تلنگانہ پولیس کو انڈور فیکلٹی کی ضرورت ہے ۔ سبکدوش سیول پولیس عہدیداران ‘ پی پیز اور اے پی پی پیز رینک کے لا آفیسرس ‘ ریٹائرڈ فارنسک سائینس آفیسرس جو انڈور گیسٹ فیکلٹی کے طور پر یا کنٹراکٹ بنیادوں پر ٹریننگ مراکز میں کام کرنے کے خواہش مند ہو ں وہ اپنی درخواستیں مسٹر ایم پچیا ‘ ڈی ایس پی / وائس پرنسپل پی ٹی سی عنبرپیٹ کو 30 جولائی تک روانہ کرسکتے ہیں۔ فون 9440901936 پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔
