ریاست میں سردی میںبتدریج اضافہ

,

   

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد اور ساری ریاست میں اب سردی میں اضافہ ہونے لگا ہے اور خاص طور پر رات میں درجہ حرارت میں کمی آتی جا رہی ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 15 ڈگری سلسئیس تک پہونچ گیا ہے ۔ جمعرات کی رات کو درجہ حرارت 15.6 ڈگری تک پہونچ گیا جو معمول سے تین ڈگری کم تھا ۔ چہارشنبہ کی رات درجہ حرارت 15.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب درجہ حرارت میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران مزید کمی آسکتی ہے اور اقل ترین درجہ حرارت 12 نومبر تک 14 تا 16 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب جمعرات کو گریٹر حیدرآباد حدود میں بی ایچ ای ایل میں اقل ترین درجہ حرارت 13.7 ڈگری ‘ راجندر نگر میں 14.4 ڈگری ‘ بیگم پیٹ میں 15.1 ڈگری اور الوال میں 15.6 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد کے علاوہ ورنگل ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر او کھمم میں بھی درجہ حرارت میں کمی آ رہی ہے ۔ ریاست میں سب سے سرد ترین مقام عادل آباد میں بیلہ ہے جہاں اقل ترین درجہ حرعارت 10.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔امکان ہے کہ عادل آباد ‘ آصف آباد ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ کاما ریڈی ‘ جگتیال ‘ پیدا پلی ‘ میدک ‘ سدی پیٹ اور سنگاریڈی میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی آئیگی ۔