ریاست میں سردی کی لہر، درجہ حرارت 13.4 ڈگری

,

   

حیدرآباد : /11 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سردی کی لہر محسوس کی جارہی ہے جہاں درجہ حرارت 13.4 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ اتھاریٹی نے بتایا کہ حیدرآباد کا درجہ حرارت 16.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کو آگ تاپتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈسمبر میں سردی اپنے عروج پر ہوگی ۔