حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ریاست میں جاریہ موسم میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ اچانک ہی سردی میں اضافے کی وجہ سے عوام کو کافی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں کور کولڈ ویو زون میں آگیا ہے ۔ جاریہ موسم میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ درجہ حرارت 8.5 تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔ آنے والے چند دنوں میں عوام کو کافی احتیاط کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ اس سردی کی وجہ سے سردی کھانسی ، بخار کی وجہ سے پہلے ہی دواخانوں میں لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہے ۔ طبی ماہرین نے کاہ کہ اس سردی کی وجہ سے چھوٹے بچے ، ضعیف حضرات کافی متاثر ہوسکتے ہیں ۔ ہائپوتھرمیسا اور جلد کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہے ۔ نمونیہ ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر کئی بیماریاں ہوسکتی ہیں ۔ طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس سے سردی سے بچا جاسکے ۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 8.5 سے 12.5 ڈگری تک پہنچ جائے گا ۔ جس میں سبھی کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر کسی کو بھی سردی کھانسی ہو جائے تو وہ فوراً ڈاکٹر سے رجوع ہو ۔ آصف آباد ، عادل آباد ، سرپور اور دیگر علاقوں میں سردی کی لہر کافی زیادہ ہے ۔ جہاں درجہ حرارت 10.2 سے 11.2 تک پہنچ گیا ہے ۔ش