ریاست میں سرمایہ کاری اور ملازمتوں کی فراہمی فورم فار گڈ گورننس کو اعتبار نہیں

   

وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر کی بات پر کوئی تیقن نہیں ، سکریٹری فورم پدمنابھا ریڈی
حیدرآباد۔8۔جون۔(سیاست نیوز) ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کی جانب سے ریاست میں سرمایہ کاری اور ملازمتوں کی فراہمی پر فورم فار گڈ گورننس کو اعتبار نہیں ہے! فورم فار گڈ گورننس نے دعویٰ کیاہے کہ ریاست کے عوام کو وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کی بات پر اعتبار نہیں ہے ۔سیکریٹری فورم مسٹر ایم پدمنابھاریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مسٹر کے ٹی راما راؤ کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ ریاست میں سال 2014 سے اب تک 3.4 لاکھ کروڑ کی کہاں سرمایہ کاری کی گئی ہے اور کن شعبوں میں 22لاکھ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ریاستی وزیر مسٹر کے ٹی راما راؤ کی جانب سے کئے جانے والے دعوے کے دوران ریاست میں 2014 سے اب تک 22لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں اور تلنگانہ میں 3.4لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔ فورم فار گڈ گورننس نے اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تفصیلات پیش کرنے کی خواہش کی لیکن سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی جار ہی ہیں جو کہ شبہات میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ فورم کی جانب سے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کو روانہ کردہ درخواست کو محکمہ نے تلنگانہ اسٹیٹ ٹریڈ پروموشن کارپوریشن کو منتقل کردیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ان تفصیلات کو حاصل کرنے کی کوشش پر جو رویہ اختیار کیا گیا ہے اس سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ تفصیلات فراہم کرنے کے بجائے ٹال مٹول اور وقت گذاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔م