ریاست میں شراب پر خصوصی ٹیکس میں کمی

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں غالبا پہلی مرتبہ ، ریاستی حکومت نے شراب کی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔ نظر ثانی قیمتوں کا اثر ہفتہ سے ہورہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن نے ہندوستان میں بنی بیرونی شراب (IMFL) اور بیرونی شراب (FL) پر موجودہ خصوصی اکسائز سیس (SEC) میں کمی کی ہے ۔ تاہم اس کمی کا اطلاق بیر اور پینے کے لیے تیار برانڈس پر نہیں ہوگا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 10 تا 120 روپئے فی باٹل ایس ای سی وصول کیا جاتا ہے جس کا انحصار برانڈ پر ہوتا ہے ۔ بعض برانڈس کے لیے اس ٹیکس میں 120 روپئے فی باٹل تا 60 روپئے فی باٹل کمی کی گئی ہے ۔۔