حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی اینڈ انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے کہاکہ 2050 ء تک تلنگانہ میں صنعتی ترقی کے لئے حکومت جلد ہی ایک جامع میگا ماسٹر پلان شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ کل یہاں سی آئی آئی تلنگانہ کے زیراہتمام انفراسٹرکچر اینڈ رئیل اسٹیٹ سمٹ سے مخاطب کررہے تھے۔ سریدھر بابو نے کہاکہ پلانس کے سلسلہ میں 55 کیلو میٹر موسیٰ ندی کے کنارے کو ترقی دینے کی ذمہ داری ایچ ایم ڈی اے کے تفویض کی گئی ہے۔ مجوزہ ریور فرنٹ پر امیوزمینٹ پارکس، واٹر اسپورٹس، اسٹریٹ وینڈرس، بزنس سنٹرس اور شاپنگ مالس ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ موسیٰ ندی کے سامنے کے حصہ کو ایک مشہور سیاحتی مقام بنانے کے لئے ترقی دی جائے گی۔