ریاست میں قدیم طریقہ سے ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی

   

مرکزی حکومت کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر ریاستی حکومت نے ردعمل کا اظہارنہیں کیا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں ڈرائیونگ لائسنس مزید چند دن محکمہ ٹرانسپورٹ آفسیس سے جاری کئے جائیں گے ۔ مرکزی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی کو آسان بنانے کے لیے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کیا ہے ۔ جس پر ریاستی حکومت نے فوری کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی چلانے والوں کو پہلے پرانے طریقہ کار سے لرننگ لائسنس کے لیے سلاٹ بک کرانا پڑے گا اور متعلقہ آر ٹی اے آفس میں تحریری امتحان کے لیے حاضر ہونا پڑے گا ۔ اس کے بعد مقررہ وقت میں ڈرائیونگ ٹسٹ کامیاب کرنے کے بعد ہی مستقل لائسنس جاری کیا جائے گا ۔ مرکزی رہنمایانہ خطوط کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آر ٹی اے دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آر ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ کرانے والے خانگی ڈرائیونگ اسکولس میں درخواست گذاروں کا ٹسٹ لیتے ہوئے سرٹیفیکٹ جاری کیا جاتا ہے ۔ ان سرٹیفیکٹس کو لے کر آر ٹی اے میں درخواست داخل کریں ۔ رجسٹرڈ خانگی اسکولس کی ٹسٹ ڈرائیونگ کو قبول کیا جائے گا ۔ بصورت دیگر ٹسٹ ڈرائیو کے لیے آر ٹی اے دفاتر کو جانا ہوگا ۔ مرکزی حکومتوں کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر ریاستی حکومتوں کو نوٹیفیکیشن جاری کرنا ہوتا ہے ۔ آلودگی کو کم کرنے کے لیے 9 لاکھ پرانی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ واری اساس پر سڑکوں سے ہٹانا ہے ۔ تیز رفتار گاڑی چلانے پر 1000 تا 2000 روپئے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر نابالغ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑ جاتے ہیں تو 25 ہزار روپئے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گاڑی کے مالک کا ڈرائیورنگ رجسٹریشن کارڈ منسوخ کردیا جائے گا ۔ پکڑے جانے والے نابالغ کو 25 سال کی عمر تک ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا ۔۔ 2