ریاست میں لاک ڈاؤن کی سفارش نہیںکی گئی :محکمہ صحت

   

حیدرآباد : ڈائرکٹر صحت عامہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج وضاحت کی ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کیلئے ریاستی حکومت سے کوئی سفارش نہیں کی گئی ۔ سوشیل میڈیا میں اس تعلق سے دعوے کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ایسی کوئی سفارش پیش نہیں کی گئی ۔ تمام پوسٹ فرضی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر آئندہ تین تا چار ہفتوں تک احتیاط کریں تو ریاست میں کورونا وائرس قابو میں ہوگا ۔