ریاست میں لاک ڈاؤن 2.0پر سختی سے عمل آوری کا سلسلہ جاری

   

Ferty9 Clinic

پولیس عہدیداروں کو لاک ڈاؤن قواعد پر عمل کیلئے اقدامات کی ہدایات ، کمشنر پولیس

نظام آباد : کرونا پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ 10 دن لاک ڈائون کا ضلع میں سختی کے ساتھ عمل آوری کی جارہی ہے ۔ لاک ڈائون کے حالات کا پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا ، ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی ، کمشنر بلدیہ جتیش پاٹل نے آج ارسہ پلی پرائمری ہیلت سنٹر کا جائزہ لینے کے بعد واپسی کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس عہدیداروں سے بات چیت کی اور لاک ڈائون کے قواعد پر عمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لاک ڈائون کے حالات کا جائزہ لیا ۔ لاک ڈائون کے باعث شہر کے تمام سڑک سنسان نظر آرہی تھی ۔ شہر کی مصروف ترین سڑکیں بھی گرمی کے باعث ویران نظر آرہی تھی ۔ شہر کے اہم چوراہے نہروپارک ، پھولانگ چوراستہ ، اولڈ ایل آئی سی ، این ٹی آر چوراستہ اور دیگر علاقہ سنسان نظر آرہی تھی جبکہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک مارکٹ میں عوام کا ہجوم دیکھا گیا اور خریدو فروخت میں مصروف دیکھا گیا ۔ 10 بجے کے بعد سے پولیس سڑکوں پر طلائی گردی میں مصروف ہوگئی اور پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کو اپنے ماتحت عہدیداروں کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا ۔ لاک ڈائون کے باعث عوام بھی گھروں تک محدود ہوگئی اور اس طرح لاک ڈائون کا پہلا دن سڑکوں پر کوئی نقل و حرکت نہیں دیکھی گئی ۔