ریاست میں لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں!کل جماعتی اجلاس کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا’اب فیصلہ لینے کا وقت آگیا ہے‘ دو دنوں میں لاک ڈاون کے تعلق سے فیصلہ کا امکان

,

   

Ferty9 Clinic

ہر روز کورونا کے بڑھتے ہوئے اثر اور کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ریاست میں لاک ڈاؤن کا امکان بڑھ گیا ہے۔ کیونکہ اب خود وزیر اعلی یہ کہہ چکے ہیں کہ لاک ڈاؤن کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ کل کل ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اب فیصلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ایک مریض 25؍افراد کو متاثر کرتا ہے لہذا اس سلسلہ کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے متاثر ہورہے ہیں ۔ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔ مرکز سے آکسیجن اور ویکسین فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا اب لاک ڈاؤن کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہر ایک کو متفقہ فیصلہ لینا چاہئے اور سب کے درمیان آگاہی پیدا کرنا چاہئے۔