ریاست میں مردم شماری کے انتظامات میں تیزی

   

معلومات فراہم کرنے سے انکار پر 1000 روپئے کا جرمانہ، ڈائرکٹر مردم شماری بھارتی ہولیکری
حیدرآباد ۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں ہونے والی آئندہ مردم شماری کیلئے اہم تفصیلات جاری کردی ہے۔ ڈائرکٹر مردم شماری بھارتی ہولیکری نے بتایا کہ مردم شماری دو مراحل میں منعقد کی جائے گی۔ پہلا مرحلہ 11 مئی سے 9 جون 2026ء تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 9 سے 28 فبروری 2027ء کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔ اس سروے کے دوران شہریوں سے 33 مختلف سوالات پوچھے جائیں گے چونکہ ملک میں تقریباً 16 سال بعد مردم شماری ہورہی ہے۔ اس لئے ہر شہری کیلئے درست معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص معلومات فراہم کرنے سے انکار کرے گا تو اس سے 1000 روپئے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ مردم شماری کے اعدادوشمار کی بنیاد پر مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو نافذ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تحفظات (ریزرویشن) حلقہ بندی (ڈیلمیٹیشن) اور دیگر پالیسی فیصلوں کیلئے بھی مردم شماری کو بنیادی حیثیت حاصل رہے گی۔ واضح رہیکہ ملک میں آخری مردم شماری 2011ء میں ہوئی تھی جبکہ اگلی مردم شماری 2021ء میں ہونے والی تھی۔ تاہم کوویڈ وباء کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ نئی مردم شماری کے عمل میں شمار کنندگان موبائل فون کے ذریعہ خصصی ایپ یا پورٹل پر شہریوں کی تفصیلات درج کریں گے اور اسی کے ذریعہ سوالات کے جوابات جمع کئے جائیں گے۔A