۔ 50 تا 60 ایکر اراضی پر ایک پارک کا قیام
تیاریاں آخری مراحل میں جنوری سے آغاز متوقع
حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں مزید 8 نئے انڈسٹریل کاریڈارس قائم ہو رہے ہیں ۔ محکمہ صنعت کے عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ سال ان چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے قیام کیلئے کاموں کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس کے علاوہ جو صنعتیں قائم ہوئی ہیں ان میں 12 انڈسٹریل پارک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ٹی ایس آئی آئی سی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاستی حکومت صنعتوں اور کمیٹیوں کے قیام کیلئے مکمل حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ بالخصوص چھوٹی اور متوسط صنعتیں ( ایم ایس سی ) کے قیام اضلاع میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے ۔ اسی سلسلہ کے حصہ کے طور پر ٹی ایس آئی آئی سی کے زیر اہتمام 8 ایم ایس ای پارکس قائم کئے جارہے ہیں ۔ 50 تا 60 ایکر اراضی پر ایک انڈسٹریل پارک قائم کیا جارہا ہے ۔ ان پارکس کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ سڑکوں کی تعمیرات ، پینے کے پانی کی فراہمی ، ڈرینج نظام برقی سربراہی کے علاوہ دوسری بنیادی سہولتوں کے کام تقریباً مکمل ہوچکے ہیں ۔ اپ گریڈس کرنے والے انڈسٹریل پارکس میں ہر ایک پارک پر 10 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مرکز سے فنڈز کی اجرائی کیلئے تجاویز روانہ کردئے گئے ہیں ۔ تجویز کردہ 8 پارکس میں بوگا پاڈو ، کیلم ، نرملا ، کندن پلی اور دیگر پارکس آغاز کیلئے تیار ہے ۔ ماباقی پارکس میں کام آخری مراحل میں پہونچ چکے ہیں ۔ ن