محکمہ صحت نے بارس بند کرنے اور سنیما تھیٹرس میں نشستوں کی تعداد نصف کرنے کی تجویز حکومت کو پیش کی
حیدرآباد ۔ ریاست میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر محکمہ صحت نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن میں بارس کو بند کرنے ‘سنیما ہالس میں نصف گنجائش کا مشورہ دیا گیا ۔ محکمہ صحت کے عہدیدراوں اور عملے کی رخصتوں کو منسوخ کیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام چیف منسٹرس سے ایک ہفتہ قبل ویڈیو کانفرنس کا اہتما کرکے کورونا پر قابو پانے ضرورت پڑھنے پر نائیٹ کرفیو کا مشورہ دیا تھا ۔ کئی ریاستوں نے نائیٹ کرفیو نافذ بھی کیا ۔ تاہم ابھی تک حکومت تلنگانہ میں لاک ڈاؤن و نائیٹ کرفیو کے خلاف ہے ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار اور وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن یا نائیٹ کرفیو نافذ کرنے کی کوئی تجویز نہ ہونے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا تھا ۔ کورونا سے صحتیابی کے بعد چیف سکریٹری نے کل تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے کورونا صورتحال کا جائزہ لیا تھا ۔ جس میں نائیٹ کرفیو پر غور کیا گیا تاہم قطعی فیصلہ چیف منسٹر کے سی آر پر چھوڑ دیا گیا ۔ کلکٹرس کو ہدایات دی گئی کہ آکسیجن کو ضائع نہ کریں اور ٹسٹوں میں اضافہ کریں ۔ ماسک قانون پر سختی سے عمل کریں ۔ کورونا متاثرین کا علاج کرنے 1691نرسنگ ہومس کو اجازت دی گئی ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں 1250 بیڈس کا اضافہ کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ریاست میں تحدیدت پر غور کیا گیا اور لاک ڈاؤن یا نائیٹ کرفیو نافذ کرنے سے عام زندگی مفلوج ہونے اور معاشی صورتحال بگڑ نے کی نشاندہی کی گئی ۔