ریاست میں ولیج آرگنائزیشن اسسٹنٹس کے اعزازیہ میں اضافہ، چیف منسٹر کی ہدایت پر احکامات کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔31۔ اگست (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں ولیج آرگنائزیشن اسسٹنٹس (VOA) کے ماہانہ اعزازیہ کو 3900 روپئے سے بڑھاکر 5000 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ نے جی او آر ٹی 442 جاری کیا ۔ جی او کے مطابق اعزا زیہ میں اضافہ کے فیصلہ سے ریاست کے 17608 ولیج آرگنائزیشن اسسٹنٹس کو فائدہ ہوگا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے راکھی کے تحفہ کے طور پر اعزازیہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے یونیفارم کیلئے رقومات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے لائیف انشورنس سے متعلق درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ خواتین کی مختلف تنظیموں نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر سے نمائندگی تھی ۔ ریاستی وزراء ہریش راؤ ، دیاکر راؤ ، سبیتا اندرا ریڈی اور ستیہ وتی راتھوڑ نے مہیلا تنظیموں کی نمائندگی سے چیف منسٹر کو واقف کرایا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کے سی آر حکومت خواتین کی بھلائی کے اقدامات کر رہی ہے۔ اعزازیہ میں اضافہ سے سرکاری خزانہ پر سالانہ 106 کروڑ روپئے کا اضافی بوجھ عائد ہوگا۔