پیداوار گھٹ گئی، طلب میں زبردست اضافہ، عوام پر مزید مالی بوجھ
حیدرآباد۔/20 جون، ( سیاست نیوز) ٹماٹر کی قیمت سنچری مکمل کرچکی ہے۔ تلنگانہ میں ٹماٹر کی پیداوار بڑی حد تک گھٹ گئی ۔ طلب کے مطابق مارکٹ میں سربراہی نہ ہونے سے ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ تین چار دن قبل تک 60 ا 70 روپئے فی کیلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 100 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے۔ قیمتوں میں مزید اضافہ کے اندیشے ہیں۔ عام طور پر حیدرآباد بوئن پلی مارکٹ کو روزانہ 5 ہزار کنٹل ٹماٹر پہنچتا ہے۔96 فیصد ٹماٹر پڑوسی ریاستوں سے حاصل ہوتا ہے۔ تلنگانہ میں صرف 3.34 فیصد پیداوار ہوتی ہے تاہم 19 جون کو ہول سیل مارکٹ کو صرف 2ہزار 125 کنٹل ٹماٹر پہنچا ہے جس میں تلنگانہ کے ٹماٹر صرف 71 کنٹل ہیں باقی آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا سے آیا ہے ۔ گجویل، ، میڑچل، ظہیرآباد، توپران، وقارآباد، شاہ میر پیٹ، سدی پیٹ، بھونگیر اور گدوال سے جو ٹماٹر آتا تھا وہ نہیں آرہا ہے۔ دھوپ کی شدت سے ٹماٹر کی کاشت پر اثر پڑا ہے۔ پیداوار گھٹ گئی اور طلب میں اضافہ ہوگیا جس سے قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔2